ویکی شیعہ میں خوش آمدید!

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سے وابستہ، مکتب اہل بیت(ع) کا آنلائن دائرة المعارف_ اردو زبان میں موجود مضامین1,623
اس سائٹ کو بہترین حالت میں دیکھنے کے لئے موزیلا، فائر فوکس اور اردو نستعلیق فونٹ استعمال کیجئے.



منتخب مضمون


مباہلہ کے معنی ایک دوسرے پر لعن و نفرین کرنے کے ہیں۔ دو افراد یا دو گروہ جو اپنے آپ کو حق بجانب سمجھتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں بارگاہ الہی میں التجا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ خداوند متعال جھوٹے پر لعنت کرے تاکہ سب کے سامنے واضح ہوجائے کہ کونسا فریق حق بجانب ہے۔ چنانچہ پیغمبر اسلام(ص) نے نجران کے نصارٰی کو مباہلہ کی تجویز دی اور انھوں نے یہ تجویز قبول کرلی لیکن مقررہ وقت پر انھوں نے مباہلے سے اجتناب کیا کیونکہ انھوں نے دیکھا کہ پیغمبر(ص) اپنے قریب ترین افراد یعنی اپنی بیٹی : فاطمۂ زہراء(س)، اپنے داماد امام علی(ع)، اپنے نواسوں حسن(ع) اور حسین(ع)، کو ساتھ لے کر آئے ہیں چنانچہ انہیں آپ(ص) کی صداقت کا یقین ہوا۔ اور یوں رسول اللہ(ص) اس مباہلے میں کامیاب ہوئے۔

نجران کے نصاریٰ اور رسول خدا(ص) کے درمیان پیش آنے والا واقعۂ مباہلہ نہ صرف نبی اکرم(ص) کے اصل دعوے [یعنی دعوت اسلام] کی حقانیت کا ثبوت ہے بلکہ آپ(ص) کے ساتھ آنے والے افراد کی فضیلت خاصہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ کیونکہ آپ(ص) نے تمام اصحاب اور اعزاء و اقارب کے درمیان اپنے قریب ترین افراد کو مباہلے کے لئے منتخب کرکے دنیا والوں کو ان کا اس انداز سے تعارف کرایا ہے۔ یہ واقعہ 24 ذی الحجہ سنہ 9 ہجری کو رونما ہوا، اور قرآن کریم کی سورت آل عمران آیت نمبر 61 میں اس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔


مزید ...


منتخب تصویر  


غدیر خم فرشچیان.jpeg

واقعہ غدیر کی تصویر کشی، استاد فرشچیان کے قلم سے


تاریخ کے آئینے میں


آج(ایران میں): 1 محرم 1438 ہجری قمری بمطابق 21 ستمبر 2017 ء
قمری مناسبتیں:

ذوالحجہ محرم صفر
1 2 3 4 5 6 7
8 9 10 11 12 13 14
15 16 17 18 19 20 21
22 23 24 25 26 27 28
29 30
اسلامی تقویم
  • ہجری قمری سال کا پہلا دن
  • حضور (ص) اور بنی ھاشم کا شعب ابی طالب میں معاشی محاصرہ (سنہ 7 بعثت)
  • غزوہ ذات الرقاع (سنہ 7ق)
  • پہلی بار زکات اکٹھی کی گئی (سنہ 9ق)
  • عمرو بن عاص کے ہاتھوں مصر کی فتح (سنہ 20ق)
  • محمد حنفیہ کا انتقال (سنہ 81ق)
  • آیت اللہ حسن عاملی، شہید ثانی کے فرزند اور کتاب معالم الاصول کے مؤلف کی وفات (سنہ 1011ق)
  • آیت اللہ میرزا جعفر قزوینی کی وفات (سنہ 1258ش)
  • آیت اللہ شیخ مرتضی طالقانی کی وفات (سنہ 1322ش)
  • آیت اللہ سید ابوالحسن رفیعی قزوینی کا یوم وفات (سنہ 1353ش)
  • آیت اللہ سید عبداللہ شیرازی کی وفات (سنہ 1363)


متعلقہ مآخذ



عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی دوسری سائٹیں

دوسری زبانوں میں پڑھیں