مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

ابولہب، عبدالعُزّی بن عبدالمُطَّلب (وفات ۲ ق) کی کنیت ہے۔ پیغمبر اسلام(ص) کا چچا اور اسلام کا سخت دشمن تھا۔ ابولہب اور اس کی زوجہ،ام جمیل، نے پیغمبر اسلام(ص) کو بہت اذیت دی اور اسلام کی مخالفت میں بہت کوشش کی۔ سورہ مسد ابولہب اور اس کی زوجہ کی مذمت میں نازل ہوئی ہے۔

ابولہب کی کنیز ثوبیہ نے پیغمبر اسلام(ص) کو کچھ عرصہ دودھ پلایا۔ ابولہب کے دو بیٹے عتبہ اور عتیبہ نے پیغمبر اسلام(ص) کی دو بیٹیوں ام کلثوم اور رقیہ سے شادی کی تھی لیکن ظہور اسلام اور سورہ مسد کے نزول کے بعد، ابولہب اور اس کی زوجہ نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) کی بیٹیوں کو طلاق دے دیں۔ وہ حضور اکرم(ص) کے معجزات کو جادو سمجھتا تھا، ہمیشہ حضور(ص) کی مخالفت کرتا اور اسلام کی تبلیغ میں رکاوٹ ڈالتا تھا۔ جب قریش نے مسلمانوں اور بنی ہاشم پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ کیا، تو ابولہب بنی ہاشم کا وہ واحد فرد تھا جس نے قریش کا ساتھ دیا۔ وہ قریش کے ان افراد میں شامل تھا جنہوں نے پیغمبر اسلام(ص) کو رات