مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

بنی ہاشم قرَیش کا مشہور قبیلہ ہے جو ہاشم (عمرو) بن عبد مناف بن قُصَیّ بن کِلاب (زید) سے منسوب ہے۔ پیغمبر اکرمؐ کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے۔ یہ قبیلہ طلوع اسلام سے قبل بھی عرب کا مشہور اور بڑا قبیلہ تھا۔ طلوع اسلام کے وقت ابوطالب اس قبیلے کے سردار تھے جن کی سربراہی میں اس قبیلے نے رسول اللہؐ کی ہر ممکن حمایت کی اور ائمہ(ع) کے زمانے میں بھی بہت سے مواقع پر یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ بنی عباس جو بنی ہاشم کا ایک زیلی قبیلہ تھا نے کئی صدیوں تک عالم اسلام پر حکومت کی۔ علاوہ ازیں اسلامی دنیا کے بعض دیگر حصوں میں بھی بنی ہاشم کے بعض خاندانوں نے حکومتیں قائم کی ہیں۔ بنی ہاشم رسول اللہؐ سے انتساب کی وجہ سے ہمیشہ