مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

تبدیلیاں

مرجع تقلید

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 16:33، 21 نومبر 2019ء
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
[[شیعہ]] آبادی کی کثرت اور جغرافیایی وسعت کے پیش نظر ہر دور میں کئی مجتہد اس منصب پر فائز ہوتے ہیں۔اور بہت کم موارد میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ شیعوں میں سے صرف ایک شخص مرجع تقلید کے طور پر موجود ہو۔ ان افراد کو بعض محترم عناوین جیسے؛ [[آیت اللہ العظمی]] اور [[آیت اللہ]] کے لقب سے پکارتے ہیں۔ شیعہ اکثر مراجع تقلید، عراق میں ([[نجف]]، [[کربلا]]،‌ [[سامرا]]) اور ایران میں ([[قم]]،‌ [[مشہد]]،‌ اصفہان اور [[تہران]]) میں ہوتے ہیں۔
متاخرین میں نامور ترین مراجع تقلید، محمد حسن نجفی؛ نجفی ([[صاحب جواہر]])، [[شیخ مرتضی انصاری]]، [[سید محمد حسن شیرازی]] (تحریم تمباکو کا فتوای دینے والی شخصیت)، [[آخوند خراسانی]]، [[سید حسین طباطبائی بروجردی]]،‌ [[سید محسن حکیم]] و [[سید روح‌الله موسوی خمینی]] (انقلاب اسلامی ایران کے بانی) شمار ہوتے ہیں۔
شیعہ مراجع تقلید کا شیعہ عوام میں بڑا اثر رسوخ ہے اور بعض اوقات ان کے نظریات نے اپنے مقلدوں میں اجتماعی، سیاسی، اور معاشرتی تحریکیں ایجاد کی ہیں۔ روس کے خلاف جنگ، تمباکو کی تحریم، تحریک مشروطہ ایران، عراق میں انقلاب عشرین اور ایران کا اسلامی انقلاب شیعہ مراجع تقلید کی اہم تاثیرات میں سے ہیں۔
16,427
ترامیم