مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

تبدیلیاں

حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی شادی

No change in size, 08:10, 15 جنوری 2019
م
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
حضرت زہراؑ کے [[مہر|مہریے]] کے بارے میں مختلف اعداد و شمار منقول ہیں۔ 400 سے 500 درہم کے درمیان آپ کا مہریہ تھا جو [[شیعوں]] کے ہاں [[مہر السنہ]] کے نام سے معروف ہے۔ احادیث کے مطابق امام علیؑ نے اپنی زرہ بیچ کر حضرت زہراؑ کا مہریہ ادا کیا۔ آپ دونوں کی شادی کی مناسبت سے پیغمبر خداؐ نے [[مدینہ]] کے لوگوں کو [[ولیمہ]] دیا۔
رخصتی کے وقت پیغمبر اکرمؐ نے حضرت فاطمہؑ کا ہاتھ امام علیؑ کے ہاتھوں میں دیتے ہوئے دعا فرمائی: خدایا ان کے دلوں کو بھی آپس میں ایک دوسرے کی کے نزدیک اور ان کی نسل کو مبارک قرار دے۔
== خواستگار==
شیعہ اور سنی کے مصادر میں [[حضرت فاطمہؑ]] کا رشتہ مانگنے کے بارے میں مختلف قول نقل ہوئے ہیں. کہا گیا ہے کہ [[مدینہ]] میں کچھ [[صحابہ]] جیسے [[ابوبکر]]، [[عمربن خطاب]] اور [[عبدالرحمن بن عوف]] حضرت فاطمہؑ کا ہاتھ مانگنے کے لئے آئے لیکن [[پیغمبرؐ]] نے جواب میں فرمایا: آپؑ کی شادی کا فیصلہ [[خدا]] کے ہاتھ میں ہے؛ اور فرمایا: میں خود اس بارے میں حکم خدا کا منتظر ہوں.<ref>ابن سعد، طبقات، ح۸، ص۱۱؛ قزوینی، فاطمۃ الزہراء از ولادت تا شہادت، ص۱۹۱.</ref>
19,957
ترامیم