مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

تبدیلیاں

جعدہ بنت اشعث

82 bytes added, 07:40, 9 اگست 2019
امام حسن سے شادی
==امام حسن سے شادی==
جعدہ شیعوں کے دوسرے امام، امام حسن کی زوجہ تھی۔ دوسری صدی ہجری کے مورخ احمد بن یحیی بلاذری کے مطابق، وہ اپنے باپ اشعث کے نیرنگ کی وجہ سے امام حسن کی زوجیت میں آئی۔ [[امام علی علیہ‌السلام|امام علی]] نے امام حسن کیلئے سعید بن قیس کی بیٹی ام عمران کا رشتہ طلب کیا تو سعید نے اپنے بھائی اشعث بن قیس سے مشورہ کیا۔ اشعث نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعید سے کہا: بہتر نہیں کہ تم ام عمران کو میرے بیٹے محمد سے بیاہ دو؟ اشعث بن قیس نے پھر حضرت علی کو [[امام حسن]] کیلئے اپنی بیٹی جعدہ کی تجویز دی۔<ref>بلاذری ،انساب الاشراف، ج ۳، ص۱۴ و ۱۵</ref> تاریخی روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امام حسن کی جعده کی شادی [[کوفہ]] میں امام علی (ع) کی حکومت (سنہ 36۔40 ہجری) کے دوران انجام پائی۔ کیونکہ بعض روایات کے مطابق اشعث حضرت علی کو امیر المومنین کہہ کر خطاب کرتا ہے۔<ref>ر.ک: قرشی، موسوعة سيرة أهل البيت (ع)، ۱۴۳۳ق، ج۱۱، ص۴۶۲-۴۶۳؛ ابن عساکر، تاریخ مدینہ دمشق، ج ۹، ص۱۳۸-۱۳۹جوزی، اذکیاء، مکتبة الغزالی، ص۳۴.</ref>
مزید یہ کہ اشعث [[عثمان بن عفان|عثمان]] کے دور خلافت میں آذربایجان کا حاکم تھا اور [[جنگ جمل]] کے بعد اسے معزول کیا گیا اور وہ [[کوفہ]] میں آ گیا۔ تاریخ میں [[حضرت امام حسن]] کی کسی ایسی اولاد کا ذکر نہیں ہوا جن کی ماں جعدہ ہو۔ [[شیخ مفید]] نے حضرت امام کے 8 بیٹے اور 7 بیٹیوں کے نام ذکر کئے ہیں جن میں کسی ایک کی ماں کا نام جعدہ نہیں ہے۔<ref>شیخ مفید، الارشاد، ج ۲، ص۲۰.</ref>
16,427
ترامیم