مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

صحابہ مسلمانوں کی اس جماعت کو کہا جاتا ہے کہ جنہوں نے رسول اللہ کی زیارت کی ہو اور آخر عمر تک ایمان پر باقی رہے ہوں۔ رسول اللہ کے اصحاب کی تعداد ایک لاکھ تک بیان کی جاتی ہے۔ اہل سنت کے عقیدے کے مطابق تمام صحابہ عادل تھے اور اگر ان سے کبھی کوئی غلطی کا ارتکاب دیکھا جائے تو اسے خطائے اجتہادی کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔ اہل شیعہ حضرات کے نزدیک اصحاب رسول خدا دوسرے مسلمانوں کی مانند ہیں ہر صحابی کی عدالت معتبر طریقے سے ثابت ہونی چاہیے۔ عورتوں کی نسبت صحابیات کی تعبیر استعمال کی جاتی ہے۔

فہرست

تعریف

لغوی معنا

اسے "ص ح ب" سے بنایا گیا ہے۔ کسی ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز کے ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ اسی سے صاحب آتا اور اسکی جمع صَحْب ہے۔[1]صحب سے صاحب آتا ہے اسکی جمع صَحْب ،صُّحبان ،صُحبة ،صِحاب ہے۔ اصحاب صَحْب کے گروہ کو کہتے ہیں۔ صِحابۃ مصدر ہے۔[2] صاحب کی جمع صَحْبٌ وَأَصْحَابٌ والصِّحابة صاحب اس شخص کو کہا جاتا ہے جس نے کسی کو دیکھا ہو اور اسکی ہمنشینی اختیار کی ہو۔