مرکزی مینیو کھولیں

ویکی شیعہ β

صَلَوات، عربی زبان میں ایک مخصوص ذکر کو کہا جاتا ہے جس میں پیغمبر اسلامؐ اور آپ کی آل پر درود بھیجی جاتی ہے۔ مسلمان نماز کے تشہد میں نیز رسول اللہؐ کا اسم مبارک لیتے وقت صلوات پڑھتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں صلوات، سنت الٰہیہ میں شمار ہوتی ہے، کیونکہ اللہ تعالٰیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی اس کام کا پابند قرار دیتا ہے: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا(ترجمہ: بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں،اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔)

اس بنا پر صلوات میں جہاں رسول خداؐ کا احترام ہے وہاں اس کے پڑھنے والے کیلئے آخرت میں ثواب اور دنیا میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تمام مسلمان خاص کر شیعہ حضرات مختلف مواقع اور مختلف مناسبتوں - تمام محافل و مجالس - میں تبرک اور تَیَمُّن کی خاطر صلوات پڑھتے ہیں۔

شیعیان اہل بیت کے ہاں رائج ترین صلوات "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ وَ آلِ مُحمّد" ہے۔

فہرست

لغوی اور اصطلا